قومی اسمبلی کے ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہیں بطور بونس دینے کا اعلان

قومی اسمبلی کے ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہیں بطور بونس دینے کا اعلان

وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی کے سرکاری ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہیں بطور بونس دینے کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہیں بونس دینے کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ روز وفاقی بجٹ پر بحث کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کو 13فیصد تک بڑھانے کیلئے حکومت پر عزم ہے۔ انہوں نے بجٹ سے متعلق مثبت تجاویز کا خیر مقدم کیا۔

مزید پڑھیں: سرکاری ملازمین کی حد عمر میں اضافے کی تجویز فی الحال نافذ نہ کرنے کا فیصلہ

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ حکومت ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنا چاہتی ہے، جس کے لیے بجٹ میں ہرممکن اقدامات کو یقینی بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنشن اصلاحات کے ذریعے بچت کی جائے گی، جو دکان دار تاجر دوست سکیم کا حصہ نہیں بنتے، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ حکومت سی پیک فیز ٹو کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چینی انجینئرز اور ماہرین کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *