نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کے اثرات، ڈیڑھ ماہ میں ڈیڑھ لاکھ نان فائلرز رجسٹرڈ ہوگئے۔
ایف بی آر کی جانب سے نان فائلرز کیخلاف کاروائی کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے۔ ڈیڑھ ماہ کے عرصہ میں ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد نان فائلرز رجسٹرڈ ہوگئے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کی ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر سمز بھی بحال کر دی گئیں۔ اب تک ایک لاکھ 60 ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا ٹیلی کام کمپنیوں سے شیئر کیا گیا۔
مزید پڑھیں: نان فائلرز کے بینک اکائونٹس بلاک کرنے کی تجویز پر غور شروع
ڈیڑھ ماہ کے دوران 50 ہزار فائلرز نے ٹیکس گوشوارے بھی جمع کروائے۔ ایف بی آر کی جانب سے گوشوارے جمع نہ کرانے پر بھی سمز بلاک کی گئیں تھیں۔ گوشواروں کے جمع ہونے پر رجسٹر افراد کی سمز بھی بحال کر دیں گئیں۔ ٹیلی کام کمپینوں کو ان نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کی ہدایت کی گئی۔
یاد رہے کہ مجموعی طور پر 5 لاکھ 6 ہزار 671 نان فائلرز کی فہرست تیار کی گئی تھی۔انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت ان افراد کی سمز بتدریج بند کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔