جیل سے عمران خان کا پیغام آیا کہ ہاتھ ہولا رکھو، شہریار آفریدی

جیل سے عمران خان کا پیغام آیا کہ ہاتھ ہولا رکھو، شہریار آفریدی

اگر میں پارلیمان میں رہتے ہوئے عمران خان کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کر سکتا تو میرے خیال میں یہ بددیانتی ہے، شہریار آفریدی کی آزاد ڈیجیٹل سے گفتگو۔

شہریار آفریدی نے آزاد ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل سے عمران خان کا پیغام آیا کہ ہاتھ ہولا رکھو۔ کیونکہ عمران خان نے انہیں نامزد کیا ہے تو میرے دل میں ان کا بہت احترام ہے، لیکن میرا ایک سوال ہے کہ یہ مائنس ون کیا چیز ہے۔ یہ کب سے چلا آرہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ سیاست میں خان کو بھول گئے ہیں، میرا نقطہ نظر صرف ایک ہے کہ میرا لیڈر جو جیل میں ہے، جو لوگوں کے دلوں میں دھڑکتا ہے، جس پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں، اگر میں پارلیمان میں رہتے ہوئے اس کیلئے کوئی کردار نہیں ادا کر سکتا تو میرے خیال میں یہ بدنیتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *