مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بُری خبر آگئی ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم جولائی سے اضافے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے پٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 50 پیسے فی لٹر اضافے کااضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے پٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 50 پیسے فی لٹر اضافے کا امکان ہے، قیمتوں کا حتمی فیصلہ حکومت 30 جون کو کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں :غیر رجسٹرڈ گاڑی شوروم سے نکلنے پر لاکھوں روپے کا جرمانہ ہوگا
تیل کی قیمتوں کے نرخ بڑھانے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت 30جوں کو کرے گی ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بین الاقوامی منڈی میں پٹرول کی قیمت میں تین ڈالر فی بیرل اضا فہ ہوا ہے جس کے بعد پٹرول کے نرخ بڑھ کر 84 ڈالر فی بیرل کی سطح تک پہنچ گئے ہیں جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 4ڈالر اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کے نئے نرخ 95.50 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے ہیں ۔