ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

عوام کیلئے ایک اور بڑا جھٹکا، ایل پی جی کی قیمت میں یکدم 50 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھو کھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں اور پلانٹ مافیا نے سرکاری قیمت کی بجائے ایل پی جی اپنی من مانی قیمت پر فروخت کرنا شروع کر دی ہےاور قیمت میں بلا جواز 50روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: 100یونٹس تک بجلی استعمال کرنیوالوں کو ریلیف مل گیا

ان کا کہنا تھا کہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی بلیک مارکیٹنگ دھڑنے سے جاری ہے اور ملک بھر میں سرکاری قیمت پر کسی بھی جگہ ایل پی جی دستیاب نہیں۔اوگرا نے ایل پی جی 234روپے 60پیسے فی کلو مقرر کی تھی جبکہ مارکیٹ میں 280روپے سے 285روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔

ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے بعد گھریلوں سلنڈر 600روپے جبکہ کمرشل سلنڈر 2250روپے تک مہنگا ہوگیا ہے۔ گھریلوسلنڈر کی سرکاری قیمت 2770روپے ہے لیکن من مانی قیمت کی وجہ سے صارفین کو 3370روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔ اسی طرح کمرشل سلنڈر بھی 10715کی بجائے 12435میں فروخت کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے گیس مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں۔ حکومت جب تک ایل پی جی کے طاقتور مافیا کو نہیں پکڑے گی تب تک بلیک مارکیٹنگ بند نہیں ہوںگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *