100یونٹس تک بجلی استعمال کرنیوالوں کو ریلیف مل گیا

100یونٹس تک بجلی استعمال کرنیوالوں کو ریلیف مل گیا

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میونسپل یوٹیلٹی چارجز اینڈ ٹیکسز کے الیکٹرک کے ذریعے جمع کرنے کا معاہدہ طے پا گیا۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ میونسپل یوٹیلٹی چارجز اور ٹیکس کی وصولی سے متعلق بلدیہ عظمی کراچی اور کے الیکٹرک کے درمیان بنیادی معاہدہ طے پاگیا ہے۔ مذکورہ ٹیکس کی عدالتی فیصلے کے مطابق وصولی سے متعلق قراداد سٹی کونسل میں پہلے ہی منظور کی جا چکی ہے، کم آمدن والے گھریلو صارفین کو 100 یونٹ تک چھوٹ دی گئی ہے۔ قرارداد کے مطابق ایک سو ایک سے 2 سو یونٹ تک 20 روپے، 3 سو یونٹ تک 40 روپے، 400 یونٹ تک 100 روپے، 500 یونٹ تک 125 روپے، 600 یونٹ تک ڈیڑھ سو روپے، 700یونٹ تک 175 روپے اور 700 سے زائد یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر 300 سو روپے واجب الادا ہوں گے۔

مزید پڑھیں: ایک اور بجلی جھٹکا، ماہانہ 1000 روپے تک فکسڈ چارجز عائد

قرارداد کے مطابق کمرشل بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی تمام کیٹیگریز پر 400 سو روپے لاگو کیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ میونسپل چارجز کے الیکٹرک بل کے ذریعے وصول کرنے کی قرارداد دسمبر 2023 میں منظور کی گئی تھی، قرارداد پیش کیے جانے کے موقع پر ایوان میں بدنظمی دیکھی گئی، حافظ نعیم الرحمن نے قرارداد کو کراچی دشمنی قرار دیتے ہوئے سٹی میئر پر شدید تنقید کی تھی اوران کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سٹی کونسل کے اجلاس کو چلانے کی پوری کوشش کی لیکن پیپلز پارٹی قبضہ میئر کا رویہ قوم کے سامنے ہے، اب تحریک عدم اعتماد کے ذریعے قبضہ میئر کو گھر بھیجیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *