بھارت جلد بنگلہ دیش کے لیےای میڈیکل ویزا شروع کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں بنگلہ د یشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد سے تفصیلی ملاقات کی اور اس موقع پر ا نہوں نے اعلان کیا کہ بنگلہ دیش سے بھارت علاج کے لیے آنے والے لوگوں کے لیے جلد ہی ای میڈیکل ویزا کی سہولت شروع کریں گے ۔ نریندر مودی کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش ہندوستان کا سب سے بڑا ترقیاتی شراکت دار ہے۔
مزید پڑھیں : تاجکستان میں حجاب پہننے پر پابندی عائد
بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں ہماری دس بار ملاقات ہوئی ہے لیکن بنگلہ دیش کی پرائم منسٹر سے یہ ملاقات اس لیے خاص ہے ۔ کیونکہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد ہماری تیسری مدت میں بھارت کا دورہ کرنے والی پہلی مہمان وزیراعظم ہیں۔