انگلینڈ کے بعد جنوبی افریقہ بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئی

انگلینڈ کے بعد جنوبی افریقہ بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئی

جنوبی افریقہ نے سپر 8 مرحلے میں اہم میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر 10 سال میں پہلی بار آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 136 رنز کا ہدف دیا تھا جو بارش کے باعث 123 رنز پر سمٹ گیا۔ جنوبی افریقہ نے ڈی ایل ایس میتھڈ کی بدولت 17 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 135 رنز بنائے جبکہ روسٹن چیس نے 52 رنز بنائے۔ جنوبی افریقی بولرز تبریز شمسی، جینسن، مارکرم، مہاراج اور ربادا نے وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ نے بھی گروپ ٹو میں امریکہ کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ جنوبی افریقہ گروپ ٹو سے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی دوسری ٹیم ہے۔

ویسٹ انڈیز (پلیئنگ الیون)
کائل میئرز، شائی ہوپ، نکولس پوران (ڈبلیو)، روسٹن چیس، روومین پاول ( کپتان)، شیرفین ردرفورڈ، آندرے رسل، اکیل ہوسین، الزاری جوزف، گڈاکیش موتی، اوبید میک کوئے

جنوبی افریقہ (پلیئنگ الیون)
ریزا ہینڈرکس، کوئنٹن ڈی کوک (ڈبلیو)، ایڈن مارکرم (سی)، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، ٹرسٹن اسٹبس، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، اینریچ نورٹجے، تبریز شمسی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *