پنجاب میں اشیا ضرورت کی قیمتیں مقررکرنے کے لئے نیا قانون بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کی منظوری کے بعد گورنرپنجاب سلیم حیدر نے بل پر دستخط کردیئے، دی پنجاب پرائس کنڑول ایسنشل کموڈیٹیز قانون کے تحت پرائس کنٹرول کونسل قائم کی جائے گی۔
پرائس کنڑول ایسنشل کموڈیٹیز قانون کے تحت وزیر صنعت کنوئنیر ہوں گے جبکہ کونسل 49 اشیاضرورت کی قیمتوں کا تعین کرے گی۔
ہوم، لائیو سٹاک ، خوراک اور دیگرسیکرٹریز بھی کونسل میں شامل ہوں گے، پرائس کنڑول کونسل 49 اشیاضرورت کی قیمتوں کا تعین کرے گی۔