پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے انکشاف کیا ہے کہ سابق گورنر سندھ اور سینئر لیگی رہنما محمد زبیر پی ٹی آئی میں شمولیت کے خواہشمند ہیں۔
نجی ٹی وی پروگرام میں رؤف حسن سے سوال پوچھا گیا کہ کیا یہ سچ ہے کہ محمد زبیر پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں جس پر رؤف حسن نے جواب دیا کہ ہاں وہ ہمارے ساتھ شامل ہونے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ محمد زبیر نے اسلام آباد میں سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی ہے اور دیگر افراد سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔
رؤف حسن نے مزید کہا کہ وہ جلد ہی یہ کیس چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے سامنے پیش کریں گے جو فیصلہ کریں گے کہ محمد زبیر کو پی ٹی آئی میں شامل کیا جائے یا نہیں۔