بجٹ کے بعد ٹیوٹا یارس کی قیمت میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟

بجٹ کے بعد ٹیوٹا یارس کی قیمت میں  کتنا اضافہ متوقع ہے؟

2024-25 کے مجوزہ بجٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے نئی گاڑیوں کی خریداری پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کی تجویز دی ہے جس سے آٹو سیکٹر متاثر ہوگا جو پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے۔

ٹیکس میں اضافے کا اطلاق 850 سی سی سے 2000 سی سی کے درمیان انجن والی گاڑیوں پر ہوگا اور ٹیکس کی شرح کار کی قیمت کی بنیاد پر طے کی جائے گی۔ ٹویوٹا یارس پاکستان کی مقبول کار ہے جو اپنی پائیداری، ایندھن کی بچت اور آرام دہ سواری کے لیے مشہور ہے، اگر اس ٹیکس کی شرح کا اطلاق کیا جائے تو یہ دیگر جاپانی کاروں کے مقابلے میں زیادہ مہنگی ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ کے بعد سی ڈی 70 اور سی جی 125 کی نئی قیمت سامنے آگئی

ٹویوٹا یارس کی موجودہ قیمت 44 لاکھ 79 ہزار روپے سے لے کر 63 لاکھ 19 ہزار روپے تک ہے۔ اگر ٹیکس کی شرح میں 2 فیصد اضافہ کیا جاتا ہے تو یارس کے بیس ویریئنٹ کی قیمت میں 39 ہزار 580 روپے اضافے کا امکان ہے جبکہ ٹاپ ویرینٹ کی قیمت میں 76 ہزار 380 روپے اضافے کا امکان ہے۔

سوزوکی کاروں کی قیتمیں: 

دوسری جانب  سوزوکی پاکستان کی آٹوموبائل انڈسٹری میں قابل اعتماد کاریں بنانے والی ایک معروف کمپنی ہے۔ گاڑیوں کی قیمتوں میں پیوستہ سال کی نسبت اس سال مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اس اضافے کی وجہ خام مال کی بڑھتی ہوئی لاگت، سپلائی چین میں خلل اور پیداواری اخراجات میں اضافہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوزوکی کاریں عام طور پر کافی جگہ اور انجن کے سائز سے قطع نظر بھرپور طاقت سے لیس ہوتی ہیں۔  گاڑیاں ڈرائیونگ کی کارکردگی اور ایندھن کی کارکردگی کے درمیاں خاص طور پر ہلکے وزن والی کاروں میں اعلیٰ معیار کے بیرونی حصوں کی وجہ سے درست توازن قائم کرتی ہیں۔ سوزوکی کاروں کی نئی قیمتیں درج ذیل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین سے پیشگی بل وصول کرنے کی تیاری، ہزاروں میٹر نصب

پاکستان میں سوزوکی ویگن آر کی قیمت:

سوزوکی ویگن آر وی ایکس آر کی قیمت 3,214,000 روپے ہے۔ سوزوکی ویگن آر وی ایکس ایل کی قیمت 3,412,000 روپے ہے۔ اسی طرح سوزوکی ویگن آر اے جی ایس کی قیمت 3,741,000 روپے ہے۔
سوزوکی ویگن آر کا شمار سوزوکی کی مشہور گاڑیوں میں ہوتا ہے۔

پاکستان میں سوزوکی آلٹو کی قیمت:

سوزوکی آلٹو وی ایکس کی قیمت 2,331,000 روپے ہے۔ سوزوکی آلٹو وی ایکس آر کی قیمت 2,707,000 روپے ہے۔
سوزوکی آلٹو وی ایکس آر اے جی ایس کی قیمت 2,894,000 روپے ہے۔ سوزوکی الٹو وی ایکس ایل اے جی ایس کی قیمت 3,045,000 روپے ہے۔

پاکستان میں سوزوکی کلٹس کی قیمت:

سوزوکی کلٹس وی ایکس آرکی قیمت 3,858,000 روپے ہے۔ سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت 4,244,000 روپے ہے۔سوزوکی کلٹس آٹوگیئر شفٹ کی قیمت 4,546,000 روپے ہے۔

پاکستان میں سوزوکی سوئفٹ کی قیمت:

سوزوکی سوئفٹ جی ایل مینوئل کی قیمت 4,336,000 روپے ہے۔ سوزوکی سویفٹ جی ایل سی وی ٹی کی قیمت 4,560,000 روپے ہے۔ سوزوکی سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی کی قیمت 4,719,000 روپے ہے۔

پاکستان میں سوزوکی مہران کی قیمت:

سوزوکی مہران وی ایکس یورو دو کی قیمت 910,000 روپے ہے۔سوزوکی مہران وی ایکس یورو دو سی این جی کی قیمت 1,118,000 روپے ہے۔ سوزوکی مہران وی ایکس یورو دو لمیٹڈ ایڈیشن کی قیمت 930,000 روپے ہے۔ سوزوکی مہران وی ایکس آر یورو IIکی قیمت 1,000,000 روپے ہے۔ سوزوکی مہران وی ایکس آر یورو دو سی این جی کی قیمت 1,176,000 روپے ہے۔

پاکستان میں سوزوکی راوی کی قیمت:

سوزوکی راوی یورو II کی قیمت 1,856,000 روپے ہے۔

پاکستان میں سوزوکی بولان کی قیمت:

سوزوکی بولان وی ایکس یورو II کی قیمت 1,940,000 روپے ہے۔ سوزوکی بولان کارگو وین یورو دو IIکی قیمت 1,944,000 روپے ہے۔

پاکستان میں سوزوکی جمنی کی قیمت:

سوزوکی جمنی جی اے ایم ٹی کی قیمت 6,049,000 روپے ہے۔

مارکیٹ کے اثرات:

قیمتوں میں اضافے کے باوجود، کاروں کی خریداری کے اعداد و شمار زیادہ اقتصادی اور ایندھن کی بچت والی گاڑیوں کی طرف منتقلی کے ساتھ، مارکیٹ کی لچکدار طلب کی نشاندہی کرتے ہیں، صارفین معاشی رکاوٹوں کے خلاف ذاتی نقل و حمل کی ضروریات کو متوازن کر رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *