قومی اسمبلی: پی ٹی آئی کا پیداواری لاگت کے مطابق خیبر پختونخوا کو بجلی دینے کا مطالبہ

قومی اسمبلی: پی ٹی آئی کا پیداواری لاگت کے مطابق خیبر پختونخوا کو بجلی دینے کا مطالبہ

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید کی چھٹیوں میں خیبر پختونخوا میں بدترین لوڈ شیڈنگ ہوئی ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ ایوان میں وزیر خزانہ موجود نہیں، ہماری تقاریر کا کوئی فائدہ نہیں، یہ پارلیمنٹ کی توہین کر رہے ہیں، انہوں نے اپوزیشن اور اپنی اتحادی جماعتوں سے بجٹ کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں کی، صوابی میں بجلی کے بلوں کی ادائیگی بروقت ہو رہی ہے لیکن عید کے دنوں میں اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ تھی۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ تربیلا ڈیم سے چار ہزار میگاواٹ بجلی وفاق کو ملتی ہے، پھر بھی خیبرپختونخوا میں اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے، حکومت ہمارے ساتھ اس ایشو کو حل کرنے کے لئے بیٹھنے کو تیار نہیں، آئین میں واضح ہے کہ جس علاقے میں ذخائر ہیں ان سے سب سے پہلے وہ علاقے فیضیاب ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب سننے میں آیا ہے کہ بجلی یونٹ 75 روپے تک چلا جائے گا، 2600 میگاواٹ میں سے 11 سو میگاواٹ بجلی ہمیں دی جارہی ہے، گیس ہمارے علاقے میں پیدا ہوتی ہے ہمیں گیس نہیں دی جارہی، ہماری ڈیمانڈ کے مطابق بجلی نہیں دی جارہی، صرف چور چور کا شور مچایا ہوا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا کمپنیوں کے بغیر چوری ہوتی ہے؟ پانی سے جو بجلی پیدا ہوتی ہے اس کی قیمت کے مطابق ہمیں بجلی دی جائے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *