سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی کی رُکنیت معطل ہوگئی

سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی کی رُکنیت معطل ہوگئی

اسپیکر قومی اسمبلی نے قابل اعتراض بیان پر سنی اتحاد کونسل کے رکن ثنا اللہ مستی خیل کو معطل کر دیا۔

تفصیلات کے مطاق ثنا اللہ مستی خیل کو موجودہ بجٹ سیشن کیلئے معطل کر دیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے ثنا اللہ مستی خیل کی معطلی کی قرار داد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ اس واقعہ کی کیسے مذمت کروں۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے رکن اسمبلی ثنا اللہ مستی خیل کے قابل اعتراض بیان پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا تھا۔ ثنا اللہ مستی خیل نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا۔ حکومتی خواتین اراکین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ ثنا اللہ مستی خیل کو مکمل سیشن کیلئے معطل کیا جائے۔

مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی فوری رہائی کا مطالبہ

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں جواب جمع کروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا کہ امیدواروں کی طرف سے تحریک انصاف نظریاتی کا انتخابی نشان دینے کا سرٹیفیکیٹ مانگا گیا۔ بعد ازاں اُمیدوارتحریک انصاف نظریاتی کے انتخابی نشان سے خود دستبردار ہوگئے۔ تحریک انصاف نظریاتی کے انتخابی نشان سے دستبردار ہونے کے بعد امیدوار آزاد قرار پائے اور الیکشن کے بعد آزاد امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوگئے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *