بانی پی ٹی آئی کی فوری رہائی کا مطالبہ

بانی پی ٹی آئی کی فوری رہائی کا مطالبہ

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی بھی تحریک انصاف کے کارکنوں کے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کیلئے کراچی پہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب کے باہرپی ٹی آئی کے مظاہر ین سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہم یہ بات عدلیہ تک پہنچانا چاہتے ہیں کہ ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے ۔ پی ٹی آئی سے انتخابی نشان تو چھین لیا گیا ہے ۔ اپنے خطاب کے دوران ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا مینڈیٹ واپس کیا جائے اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو بھی رہا کیا جائے۔

مزید پڑھیں:خیبر پختونخوا اندھیرے میں : وزیراعلیٰ گنڈا پور وزیراعظم پر برس پڑے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج میں مظاہرین نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی فوری طور پر رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے حکومت ان کی رہائی کو فی الفوریقینی بنائے ورنہ ہم احتجاج کا دائرہ وسیع کر نے پر مجبور ہونگے ۔ اپنے لیڈرو سابق وزیر اعظم عمران خان کے لیے ہم ہر قربانی دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *