ایشیائی ڈویلپمنٹ بینک(اے ڈی بی ) کی جانب سے پاکستان کو 25 کروڑ ڈالر قرض فرا ہم کرنے کی منظوری دیدی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایشیائی ڈویلپمنٹ بینک کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے مابین قرض کے معاہدے پردستخط ہو گئے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معاہدے پر ایشیائی ترقیاتی بینک کی نمائندگی اے ڈی بی کنٹری ڈائریکٹر یونگ یی اور پاکستان کی طرف سے سیکر ٹری ای اے ڈی کاظم نیاز نے دستخط کرد ئیے ہیں۔
مزید پڑھیں:بجلی صارفین پر ماہانہ فکس چارجز عائد کر دیے گئے
مزید بتایا گیا کہ 25 کروڑ ڈالر کے فنڈز انفرااسٹرکچر اورخدمات کےشعبےمیں سرمایہ کاری پر خرچ ہوں گے اور یہ رقم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت استعمال کی جائےگی۔