وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سے ملاقات کی جس میں سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور گیٹ فائیو سے اڈیالہ جیل روانہ ہوئے جہاں انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔

سوا گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی و معاشی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

ملك بحران میں ہے، اپنی ذات یا حكومت كیلئے نہیں، پاكستان كیلئے مذاكرات كرنا چاہتا ہوں : عمران خان

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو صوبے میں طویل لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے وفاقی حکومت سے ہونے والی بات چیت سے بھی آگاہ کیا۔

ملاقات کے بعد علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *