حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان پاور شئیرنگ فارمولے سمیت اہم معاملات پر مذکرات شروع

حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان پاور شئیرنگ فارمولے سمیت اہم معاملات پر مذکرات شروع

پیپلزپارٹی اور حکومت کے درمیان پاورشئیرنگ فارمولے، پی ایس ڈی پی اور جنوبی پنجاب کے معاملات پر مذاکرات کا اہم دور شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزوزیراعظم شہباز شریف اور چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں مذاکراتی کمیٹیوں تک معاملے پر اتفاق ہوا تھا۔ آج اسی سلسلے میں پیپلز پارٹی اور وفاقی حکومت کے درمیان باقاعدہ مشاورت کا آغاز ہوگیا ہے۔ حکومت اور پیپلز پارٹی کی مذاکراتی بیٹھک وزیر اعظم ہائوس میں ہو رہی ہے۔ آج کی میٹنگ میں پاور شیئرنگ فارمولا، پی ایس ڈی پی، پنجاب خصوصاً جنوبی پنجاب کے معاملات زیر غور آئینگے۔

پیپلز پارٹی کی مذاکراتی کمیٹی میں چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف جبکہ پنجاب سے ندیم افضل چن اور علی موسیٰ گیلانی شامل ہیں۔حکومتی کمیٹی میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، رانا ثنا اللہ، خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق شامل ہیں۔ مذاکراتی کمیٹی پنجاب کے انتظامی امور، عہدوں سمیت دیگر معاملات پر غور اور اتفاق رائے قائم کرے گی۔ دونوں جانب سے مذاکراتی کمیٹیوں کو تمام اختیارات کیساتھ بات چیت کا عندیہ دیا گیا۔ رانا ثنا اللہ اور خواجہ سعد رفیق کمیٹی میں پنجاب حکومت کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

پنجاب کے ایشوز کے بعد سندھ کے ترقیاتی کام خصوصاً سیلاب متاثرہ بحالی علاقوں کی تعمیر و ترقی کا معاملہ زیر غور آئےگا۔ پیپلز پارٹی سیلاب متاثرہ علاقوں میں رہائشی مکانات، اسپتال اور اسکولز کی تعمیر کیلئے بھی وفاق سے تعاون کی خواہشمند ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *