عمران خان نے الیکشن دھاندلی الزامات کی آئینی درخواست پر جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وکیل رہنما حامد خان نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں الیکشن دھاندلی کی آئینی درخواست پر جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں عمران خان نے سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ 8 فروری انتخابات میں دھاندلی کی انکوائری کی درخواست عدالت عظمیٰ میں زیر التواء ہے۔
مزید پڑھیں: الیکشن ٹربیونلز میں 46فیصد درخواستیں پی ٹی آئی امیدواروں کی نکلیں، فافن رپورٹ
دھاندلی کیخلاف درخواست میں عوامی مفاد و بنیادی حقوق کا سوال اٹھایا گیا ہے۔ جبکہ عمران خان نے بھی نیب کیس میں دھاندلی کیخلاف درخواست پر سماعت کی استدعا بھی کی تھی۔ دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ دھاندلی الزامات پر جوڈیشل کمیشن کی درخواست کو 25 جون کو سماعت کیلئے فکس کیا جائے۔