لاہور ہائیکورٹ نے ٹریفک پولیس کو دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کوبند کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ ٹریفک پولیس دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کرکے متعلقہ محکمے کو آگاہ کرے۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
عدالت نے کہا کہ موٹر وے کے گردونواح میں آگ کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں جن پر قابو پایا جائے، موٹر وے پولیس آگ لگانے کے واقعات پر کاروائیاں کرے، آئی جی موٹر وے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کروایں ورنہ توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔ پی ڈی ایم اے نے ہیٹ اسٹروک سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔ رپورٹ کے مطابق ہیٹ اسٹروک سے متعلق آگاہی مہم شروع کردی ہے، چولستان میں 20 واٹر باوزر بھیجے دیے ہیں، ایک واٹر باوزر میں 12 ہزار 500لیٹر پانی ہوتا ہے جو وہاں کے رہائشیوں کو دیا جارہا ہے۔