سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو کرپشن کیس میں بڑا ریلیف مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میںحکومت نے پرویز الہی کے خلاف ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لے لی۔ عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنا پر نمٹا دی۔اینٹی کرپشن عدالت نے چودھری پرویز الہی کی ضمانت منظور کی تھی، پنجاب حکومت نے اینٹی کرپشن کے مقدمے میں پرویز الہی کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی دور میں خیبر پختونخوا میں کتنے سو ارب قرض بڑھا ؟ خواجہ آصف پھٹ پڑے
دوسری جانب ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ اندھی وحشت کا اتحاد پاکستان کیلئے وبال بنتا جارہا ہے۔ترجمان تحریک انصاف نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ ملکی تباہی کے ذمہ دار مینڈیٹ چور جنگل راج کی گود میں بیٹھ کر ملک کو تباہ کر رہے ہیں، ایک سے بڑھ کر ایک بداخلاق کابینہ میں بھرتی کرکے اپنے باطن کا خوف چھپانے کی کوششیں جاری ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ مہذب جمہوری دنیا میں مینڈیٹ سے محروم کرداروں کو ایوانوں کے پاس تک پھٹکنے کی اجازت نہیں دی جاتی، چین کے حالیہ سیر سپاٹوں کا نتیجہ پاکستان کیلئے ایک بڑے صدمے کی صورت میں برآمد ہوا ہے۔
پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ چین کی جانب سے پاکستان سے تعلقات کی درجہ بندی پر نظرثانی کی تشویشناک خبریں جنگل راج کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، ملک و قوم کے خلاف کئے جانے والے ایک ایک جرم کا محاسبہ کیا جائے گا۔ترجمان کا مزید کہناتھا کہ تباہی و بربادی کا خفیہ و اعلانیہ دھندا کرنے والوں کو عوام کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔