مون سون سے پہلے بارشوں کے تگڑے سلسلے کی پیشنگوئی

مون سون سے پہلے بارشوں کے تگڑے سلسلے کی پیشنگوئی

گرمی سے پریشان شہری ہوجائیں تیار، مون سون کے آغاز سے قبل بارشوں کے تگڑے سلسلے کی پیشنگوئی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کئی دنوں سے جاری گرمی کی لہر کا زور ٹوٹنے لگا ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق ملک میں مون سون بارشوں سے پہلے ہی ایک اور بارشوں کے طاقتور سلسلے کی پیشنگوئی کر دی گئی ہے۔ اسی سلسلے کی وجہ سے 24گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت ملک کے کئی شہروں میں بادل خوب برسے اور قیامت خیز گرمی کی لہر کا زور ٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 3سے 4روز میں ملک کے اکثر مقامات میں گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شمال مشرقی بلوچستان، پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔جبکہ اس دوران شمال مشرقی بلوچستان، وسطی / بالائی پنجاب اور جنوبی خیبر پختونخوا میں بعض مقامات پر ژالہ باری /موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): پنجاب: لاہور(ائیر پورٹ33، ہیڈ آفس واسا 15، اپر مال 14، نشتر ٹاؤن آفس 11، لکشمی چوک، جوہر ٹاؤن ایس ڈی او آفس 07، جیل روڈ 06، تاج پورہ ایس ڈی او آفس 04، اقبال ٹاؤن ایس ڈی او آفس، قرطبہ چوک 03، چوک نخودہ، فرخ آباد، مغل پورہ ایس ڈی او آفس 02، سمن آباد ایس ڈی او آفس، گلشن راوی 01)، لیہ27، جہلم15، گوجرانوالہ13، منگلا12، حافظ آباد06، سیالکوٹ (ائرپورٹ05، سٹی03)، منڈی بہاؤالدین 05، نورپورتھل 04، نارووال 03، ملتان (سٹی02، ائرپورٹ01)،قصور، جوہر آباد، ساہیوال02، گجرات01، بلوچستان: بارکھان 10، خیبر پختونخوا:پاراچنار06، ڈیرہ اسماعیل خان (ائرپورٹ05، سٹی 04)، کالام04، بنوں02، کشمیر: گڑھی دوپٹہ01 اور گلگت بلتستان: استورمیں 01 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: گوادر، سبی، تربت، 48، پسنی 46، جیکب آباد، جیوانی اور لسبیلہ میں 45 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *