وفاقی بجٹ سے متعلق تحفظات، وزیراعظم اور بلاول بھٹو كے درمیان ملاقات كل ہوگی

وفاقی بجٹ سے متعلق تحفظات، وزیراعظم اور بلاول بھٹو كے درمیان ملاقات كل ہوگی

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو کل وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرکےمالی سال بجٹ 25-2024 کے وفاقی بجٹ پر اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔

’ ذرائع كے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو ملاقات کی دعوت دے دی،  ملاقات کے دوران بلاول بھٹو شہبازشریف کو پنجاب میں اپنی پارٹی کی قیادت کے تحفظات سے بھی آگاہ کریں گے۔

ذرائع كے مطابق مریم نواز کے خلاف پارٹی کی پنجاب قیادت اور ارکان کی شکایات پر بھی بات ہوگی ، ن لیگ کے بعض رہنماوں کے بیانات بھی زیر غور آئیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو اور شہباز شریف کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں  دن 12 بجے سے 1 کے درمیان ہو گی ۔

 زرائع پیپلز پارٹی كا كہنا ہے كہ وزیر اعظم۔ کے ساتھ ملاقات میک اور بریک والی ہوگی، اگر وزیر اعظم نے شکایات دور نہ کیں تو پیپلز پارٹی بجٹ پر ووٹ کے حوالے سے اپنا فیصلہ کرے گی۔

  زرائع پیپلز۔پارٹی كے مطابق پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کا ایک وفد بھی بلاول بھٹو کے ساتھ ملاقات میں موجود ہوگا۔

واضح رہے کہ 12 جون کو بجٹ پیش کیے جانے سے قبل بھی پیپلز پارٹی نے بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ تھا تاہم بعد میں وفاقی حکومت اسے آمادہ کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی اور انہیں بجٹ اجلاس میں شرکت کے لیے آمادہ کرنے میں کامیاب رہے تھے، تاہم بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ ہاؤس سے روانہ ہوگئے اور انہوں نے بجٹ اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی۔

قبل ازیں ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اکثریت نے بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے حق میں کی رائے دی۔

اس کے بعد پیپلز پارٹی نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ، اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمیں بجٹ پر بریفنگ دی لیکن مشاورت نہیں کی اور اعتماد میں نہیں جس پر ہمیں تحفظات ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *