ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہ

ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہونے کا دعویٰ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ خیرات سے اسکول اور ہسپتال چل سکتے ہیں جبکہ ملک ٹیکس سے چلتے ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ٹیکس چھوٹ کو بتدریج کم کرنا ہے، ٹیکس نیٹ کو بڑھا رہے ہیں، باقی سیکٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لا رہے ہیں۔ محمد اورنگزیب کا کہنا تھاکہ ریٹیلر پر جولائی سے ٹیکس عائد ہو جائے گا، قوانین موجود ہیں لیکن اتھارٹی صحیح طرح سے ٹیکس جمع نہیں کر رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس ڈیجیٹائزیشن سے کرپشن کم ہو گی، جی ڈی پی کا انحصار ٹیکس پر ہے، ٹیکس سے ہی سارا نظام چلتا ہے۔ ان کا کہنا تھا ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، ملک کی ترقی کے لیے نجی شعبے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا بات ہوتی ہے کہ آپ اپنے خرچے کم کیوں نہیں کرتے، یہ بات درست ہے، حکومتی اخراجات میں دو چیزیں ہیں جنہیں دیکھنا ہے، پہلی بات جو سبجیکٹ ختم ہو چکے ہیں وفاقی حکومت کو وہ وزارتیں ختم کرنا چاہئیں، حکومتی اخراجات پر غور کر رہے ہیں، وہ کم کریں گے، ڈیڑھ ماہ میں آپ کو اقدامات کا علم ہو گا اور عملی اقدامات سامنے آئیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *