شیخ رشید نے30 اگست تک سیاست سے علیحدگی کا اعلان کردیا

شیخ رشید نے30 اگست تک سیاست سے علیحدگی کا اعلان کردیا

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ 30 اگست تک سیاست سے دور رہیں گے۔

نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بجٹ میں اربوں روپے کے ٹیکس لگائے گئے ہیں اور 24 کروڑ عوام پر بجلی کے بلوں کا بوجھ ڈالا گیا ہے جو وہ ادا نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے صنعتکاروں کو سہولتیں فراہم کی ہیں لیکن ملک بدحالی کا شکار ہے اور عوام مشکلات کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا وقت گزر چکا ہے اور مسائل حل نہیں ہو رہے اس لیے 30 اگست تک سیاست سے دور رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ پر صدرمملکت اور وزیراعظم کی جانب سے قوم کو مبارک باد

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ان کے سیاسی تجزیے کے مطابق وزیراعظم چاپلوسی چاہتے ہیں اور ادارے سارا الزام ایک شخص پر ڈال رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *