ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا اعلان

ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا اعلان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ضلعی انتظامیہ نے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

چیئرمین آر ٹی اے عرفان میمن، ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور ویگن مالکان اور ڈرائیورز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے درمیان ہونے والے اجلاس میں کرایوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا۔جس کے مطابق اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد کمی کی جائے گی جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ کم کرائے کا اطلاق شہر بھر کے 23 روٹس پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: عید الاضحی سےقبل پاکستانیوں کو پیٹرول کی قیمتوں میں بڑا ریلیف کا امکان

ویگن مالکان اور ڈرائیورز ایسوسی ایشن کے صدر کی جانب سے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے جنہوں نے کرایوں میں کمی پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔خیال رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم آفس کی جانب سے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

یکم جون کو حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی۔ اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عوام کو مجموعی طور پر 35 روپے فی لیٹر ریلیف دیا جا چکا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *