بین الاقوامی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جبکہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپےکمی ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ہونے سے فی تولہ سونے کا بھاؤ2 لاکھ 41 ہزار 300 روپے تک پہنچ گیا ۔
جب کہ 10گرام سو نے کی قیمت 171 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 6 ہزار 876 روپے ہوگیا۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر سستا ہوکر 2 ہزار 332 ڈالر فی اونس ہے، چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 750 روپے پر برقرار ہے۔
واضح رہے گزشتہ روزفی تولہ سونےکی قیمت 800 روپے اضافے سے 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 686 روپےاضافےسے 2 لاکھ7 ہزار 47 روپے تک پہنچ گئی تھی ۔