چارسدہ میں 13 سالہ لڑکی کے ساتھ شادی کرنے والا 72 سالہ د لہا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دھر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل تنگی کے علاقے زیارت کلی میں 72 سالہ شخص کی شادی 13 سالہ لڑکی سے ہونےجا رہی تھی۔ لڑکی کےوالد نے شادی کے عوض دلہا کے ورثاء سے 5 لاکھ روپے کی رقم لی تھی ۔
پولیس اہلکاروں نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ شادی کی تقریب پر چھاپہ مارا ۔ جس کے دوران شادی کےلباس میں ملبوس 13سالہ لڑکی کو کار سےنکال کرسرکاری تحویل میں لے لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ دلہا،نکاح خواں اور گاڑی کےڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ بچی کو دارالامان منتقل کردیا گیا۔ پولیس کی کارروائی کے دوران لڑکی کا والد فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش کے آپریشن جاری ہے ۔