سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت میں 3روپے 41پیسے فی یونٹ اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست دائر کر دی، سی پی پی اے کی جانب سے بجلی قیمتوں میں اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا۔
مزید پڑھیں: مشکل حالات میں حکومت سنبھالی اور ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، وزیراعظم کا قوم سے خطاب
نیپرا کی بجلی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست پر 28جون کو سماعت ہوگی۔ گزشتہ ماہ 12ارب 26کروڑ 70لاکھ یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔بجلی کی پیداواری لاگت 9روپے 12پیسے فی یونٹ رہی۔
یاد رہے گزشتہ روز نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے 72پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری مالی سال 2024-25 کیلئے دی گئی۔