مونس الہیٰ کیخلاف اینٹی منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیش رفت ، ایف آئی اے لاہور نے چوہدری مونس الہیٰ کیخلاف عدالت میں کیس کا ضمنی چالان جمع کرا دیا۔
چالان میں فراصت علی چٹھہ کی جانب سے دیئے گئے ایک ارب روپے کو بنیاد بنایا گیا ہے۔
ایک ارب روپے کی خطیر رقم فراصت علی چٹھہ کی جانب سے چوہدری مونس الہیِ کی کمپنیوں میں جمع کرائی گئی۔
اربوں روپے کی مبینہ کرپشن میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ سرکل نے مونس الٰہی کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا ۔
ایف آئی اے کے مطابق چوہدری مونس الٰہی بطور ایم این اے کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث رہے، عامر سہیل، مونس الٰہی کے کیش رائیڈر اورفرنٹ مین کے طور پر کام کرتا رہا۔
مو نس الٰہی کو تین کال اپ نوٹس جاری کیے گئے مگر وہ ایک بار بھی پیش نہیں ہوئے۔
چوہدری مونس الہیٰ کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹ پہلے ہی جاری کئے جا چکے ہیں۔