سپریم کورٹ سے بانی پی ٹی آئی کی آڈیو لیک نہیں ہوئی، چیف جسٹس

سپریم کورٹ سے بانی پی ٹی آئی کی آڈیو لیک نہیں ہوئی، چیف جسٹس

سپریم کورٹ سے بانی پی ٹی آئی کی آڈیو لیک نہیں ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بتا دیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بانی پی ٹی آئی کی آڈیو لیک پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے انکوائری کروائی ہے ، سپریم کورٹ سے بانی پی ٹی آئی کی آڈیو لیک نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی سٹاف نے بتایا ہے کہ آڈیوکے اندر آنیوالی کچھ آوازیں عدالت سے نہیں ہوسکتیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی آڈیو سپریم کورٹ نہیں اڈیالہ جیل سے لیک ہوئی، صحافی عمران وسیم

اس پر جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ اگر آڈیو لیک ہوئی تو اس میں بُرائی کیا ہے؟ یہ ایک کھلی سماعت میں ہوئی گفتگو تھی۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر عمران خان کی بذریعہ ویڈیو لنک نیب ترامیم کیس میں پیشی کے دوران سپریم کورٹ بینچ سے گفتگو کی ایک آڈیو لیک ہوئی تھی جس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ اس قبل 16 مئی کو جب عمران خان پہلی بار نیب ترامیم مقدمے میں اڈیالہ جیل سے بذریعہ ویڈیو لنک سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تھے تو ان کی تصویر لیک ہوئی تھی جو بعد میں وائرل ہوگئی تھی۔ اس پر اسلام آباد پولیس نے تحقیقات تو کیں لیکن کسی کو کوئی سزا نہیں ملی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *