عید الاضحی سے پہلے برائلر چکن کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق عید الاضحی سے تین دن پہلے مرغی کا گوشت 22روپے سستا ہوگیا۔ برائلر کی قیمت میں 22روپے کی کمی کے بعد گوشت کی نئی قیمت 494روپے ہوگئی۔ جبکہ زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 328اور پرچون ریٹ 341روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ فارمی انڈوں کی قیمت 246روپے فی درجن پر مستحکم ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی بڑا اضافہ
دوسری جانب ڈیری فارمرز اور ہول سیلرز نے دودھ کی فی لٹر قیمت میں 20روپے کا اضافہ کرکے نئی قیمت 220 روپے مقرر کردی۔تفصیلات کے مطابق ڈیری فارمرز اور ہول سیلرز نےدودھ کی قیمت بڑھانے کے لیےکمشنر کراچی کو منا لیا ہے۔ اس سلسلے میں کمشنر کراچی کا ڈیری فارمرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز کے نمائندوں سے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے لئےمشاورتی اجلاس کئی گھنٹے تک جاری رہا۔ جس میں یہ معاملات طے پائے کہ دودھ کی فی لٹر قیمت میں 20 روپے اضافے ہونے جا رہا ہے۔