وزیر اعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے۔ رپورٹس کے مطابق وزیراعظم بجٹ پر قوم کو اعتماد میں لینے کی حتمی کوشش کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں دورہ چین سے متعلق بھی گفتگو کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹیکس اصلاحات اور معیشت کی ڈیجیٹائزیشن پروزیر اعظم نے خطاب کے دوران کہا تھا کہ ٹیکس چوروں، نادہندگان اور ان کی سہولت کاری میں معاونت کرنے والوں کا بلا تفریق سدباب کریں گے ۔ انہوں نے بجٹ تیاری کے دوران واضح ہدایات دی تھیں کہ اشرافیہ کو ٹیکس دینا ہی ہوگا۔ شہباز شریف نے کہا کہ اولین ترجیح ٹیکس کی شرح کو کم کرنا اور ٹیکس دینے والوں کی تعداد بڑھانا ہے۔
مزید پڑھیں:پنجاب حکومت نے پانچ مرلے تک کے گھروں کیلئے فنڈز دینے کا اعلان کر دیا
دوسری جانب وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے حالیہ بجٹ میں غریب اورمتوسط طبقے پر کم سے کم ٹیکس لگایا ہے ، ٹیکس دینے کےاہل افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کےلیے اقدامات کر رہے ہیں۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کو ایف بی آرکی ڈیجیٹائزیشن اور محصولات بڑھانے پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ ملکی معیشت کی ویلیو چین کی ڈیجیٹائز یشن اور آٹومیشن سے محصولات میں اضافہ ہو گا ۔