تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، 14 جون کوخیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے بھی صوبے کے تمام اضلاع میں بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے، احتجاج میں عمران خان کے خلاف بنائے گئے جعلی کیسز کی بھرپور مذمت کی جائے گی، اور پارٹی کسی کو بھی قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: آزادی مارچ کیس، عمران خان، شاہ محمود اور شیخ رشید مقدمے سے بری
انکا کہنا تھا کہ مردان میں احتجاجی مظاہرہ شام پانچ بجے ہوگا ، مظاہرے میں مقامی ایم پی ایز و رہنما شرکت کریں گے اور کارکنوں سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں اور عوام پر زور دیا کہ وہ بڑی تعداد میں احتجاج میں شرکت کریں۔