اسلام آباد: سرکاری سکول داخلہ، فارم ب کی شرط ختم کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد: سرکاری سکول داخلہ، فارم ب کی شرط ختم کرنیکا فیصلہ

وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے اسلام آباد کے سرکاری سکولوں میں داخلہ کیلئے فارم ب کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت تعلیم کے حکام نے بتایا یہ بات علم میں آئی ہے کہ فارم ب کی وجہ سے پسماندہ آبادیوں کے بچوں کو تعلیم تک رسائی میں مشکلات کا سامنا تھا اس لیے فارم ب کی شرط فوری طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزادی مارچ کیس، عمران خان، شاہ محمود اور شیخ رشید مقدمے سے بری

اس سے اسلام آباد کے تمام بچے سرکاری سکولوں میں داخلہ لینے کے اہل ہوں گے اور معیاری تعلیم تک رسائی کوممکن بنایا جا سکے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *