عدالت نے عمران خان، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید کو آزادی مارچ کیس میں بری کر دیا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 2022 میں آزادی مارچ سے متعلق کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید سمیت دیگر کو بری کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ملک محمد عمران نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو تمام الزامات سے بری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان نے سست ترین نصف سنچری کا اعزاز اپنے نام کر لیا
عمران خان، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید سمیت پی ٹی آئی قیادت کے خلاف ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزمان کی جانب سے وکیل سردار محمد مسرت خان، علی بخاری، آمنہ علی اور دیگر نے شرکت کی۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی پی ٹی آئی رہنما شہریار خان آفریدی اور دیگر ورکر کو 9 مئی واقعات پر تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ سے بری کردیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ ملک محمد عمران نے محفوظ فیصلہ سنادیا ۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شہریار خان آفریدی اور دیگر ورکرز کو بری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے کی کمی متوقع
یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی اور ورکرز پر 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔