گوجرانوالہ کی عدالت میں قومی کرکٹ ٹیم کیخلاف درخواست دائر

گوجرانوالہ کی عدالت میں قومی کرکٹ ٹیم کیخلاف درخواست دائر

 آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا اور بھارت کے خلاف میچ میں شکست پر عدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے ایک وکیل نے ایڈیشنل سیشن جج تمثال زیب نعیم کی عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنا نے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا اور بھارت کے خلاف میچز ہارنے پر قومی کپتان بابراعظم اور دیگر ٹیم ارکان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے۔ وکیل کی جانب سے درخواست میں ٹیم کے منیجر، کوچ اور چیف سلیکٹر کے خلاف بھی مقدمہ کا اندراج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ سیشن عدالت نے قومی ٹیم کے خلاف مقدمہ درج کی درخواست پر پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

مزید پڑھیں:سری لنکا ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی

ایس ایچ او تھانہ کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ 21جون تک رپورٹ جمع کروائیں ۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ابتدائی 2 میچوں میں قومی کرکٹ ٹیم کو امریکا اور بھارت کے خلاف شکست کا سامنا پڑا تھا، جس کے باعث پاکستانی ٹیم کے سپر 8 مرحلے میں پہنچنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ پاکستان کو امریکا نے سپر اوور میں ہرایا جب کہ بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 6 رنز سے شکست سے دوچار کیا تھا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *