حکومت نے بجٹ میں ماہانہ 50ہزار روپے سے 1روپیہ زائد تنخواہ والوں پر بھی انکم ٹیکس میں 100فیصد اضافہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سالانہ 6لاکھ روپے سے 12لاکھ روپے تک کمانے والوں پر 5فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا۔ ماہانہ ٹیکس 1250سے بڑھا کر2500روپے کر دیا گیا۔ وفاقی حکومت نے بجٹ میں غیر تنخوا ہ دار طبقے کی آمدن پر ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کاروباری آمن پر زیادہ سے زیادہ ٹیکس 45فیصد عائد کرنے کی تجویز ہے۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کیلئے سلیبز میں کچھ ردوبدل کیا جائیگا۔ زیادہ سے زیادہ سلیبز کو برقرار رکھا جائیگا، 6لاکھ روپے کی آمدن پر انکم ٹیکس چھوڑ برقرار رکھی جائیگی۔
مزید پڑھیں: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی منظوری
دوسری جانب وفاقی حکومت نے پنشن اخراجات میں کمی لانے کیلئے مالی سال 2024-25کے بجٹ میں اسکیم متعارف کروا دی۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر میں کہا کہ وفاقی حکومت پر کھربوں روپے کی ان فنڈڈ پنشن لائیبلٹی ہے اور پنشن کے اخراجات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ان اخراجات میں اضافے کی شرح کو کم کرنے کی ضرور ت ہے اور حکومت نے اس شعبے کی اصلاح کیلئے حکمت عملی ترتیب دی ہے جس پر کافی حد تک مشاورت بھی ہوچکی ہے۔