سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی منظوری

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی منظوری دیدی۔ گریڈ 1 سے گریڈ 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 جبکہ گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20فیصد اضافے کی منظوری دی گئی۔

واضح رہے کہ 18 ہزار ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ آج پیش ہوگا، محصولات کا ہدف 12ہزار ارب سے زائد مقرر ذرائع نے بتایا ہے کہ تنخواہیں اورپنشن بڑھانے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی، سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 62 برس کرنے کی بھی تجویز تیارکی جاچکی ہے جس کا اطلاق صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے کیا جائے گا اور وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد معاملہ غور کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کو بھیجا جائےگا، صوبائی حکومتوں کی منظوری کی صورت میں تجویز کا اطلاق آئندہ مالی سال سے کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ نے مالی سال 2024-25 کے بجٹ کی منظوری دیدی

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں حکومت نے پبلک سروس ڈویلپمنٹ پروگرام یعنی پی ایس ڈی پی کے لیے 1400 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی ہے، وفاقی وزارتوں کا مجموعی ترقیاتی بجٹ 1041 ارب روپے ہے، وزارت آبی وسائل کے لیے 259 ارب روپے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کےلیے 66 ارب 31 کروڑ روپے، خلائی تحقیقاتی ادارے اسپارکو کے لیے 35 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *