سپریم کورٹ کا مونال سمیت نیشنل پارک میں قائم تمام ریسٹورنٹس بند کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا مونال سمیت نیشنل پارک میں  قائم تمام ریسٹورنٹس بند کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے مشہور مونال ریسٹورنٹ سمیت نیشنل پارک میں قائم تمام ریسٹورنٹس کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو نیشنل پارک میں قائم ریسٹورنٹس تین ماہ میں مکمل بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔ سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے کو نیشنل پارک میں چلنے والے ریسٹورنٹس کی تعداد کا علم نہیں۔ سی ڈی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پارک میں ریسٹورنٹس سمیت تمام تعمیرات کی تفصیلات سے متعلق رپورٹ جمع کرا دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں سے متعلق سخت فیصلہ

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سی ڈی اے کی رپورٹ میں آرٹس کونسل اور نیشنل مونومنٹ بھی شامل ہیں، کیا سی ڈی اے ان عمارتوں کو بھی گرانے کا منصوبہ بنا رہا ہے؟ وکیل نے جواب دیا کہ سوال کا جواب دینے کے لئے انہیں نقشہ چیک کرنے کی ضرورت ہوگی۔
عدالت کے فیصلے کے مطابق نیشنل پارک سے باہر کہیں بھی لیز مقصود ہو تو متاثرہ ریسٹورنٹس کو ترجیح دی جائے، نیشنل پارک میں کمرشل سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *