گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سی پیک کی نہ صرف پاکستان بلکہ خیبرپختونخوا کے لئے کافی اہمیت ہے ۔ پاکستان کی خوشحال پڑوسی ملک کی خوشحالی سے وابستہ ہے ۔
گورنرفیصل کریم کنڈی نے بے نظیر بھٹو وومن یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے شروع کئے گئے منصوبے پاکستان کے ہر شعبے میں اہم کردار ادا کرینگے، ہمارے ملک کی خوشحال ، پڑوسی دوست ملک کی خوشحالی کیساتھ جڑی ہوئی ہے۔ نانہوں نے کہا کہ چائنہ کے ساتھ پاکستان اور بالخصوص پیپلز پارٹی کے اہم تعلقات ہیں،ایک وقت آیا تھا جب سی پیک بند ہونے کی باتیں کی جارہی تھیں ، یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ خیبرپختونخوا کے لئے کافی اہمیت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر لگام ڈالنےکی تیاریاں، انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیاں راضی ہو گئیں
پاکستان اور چائنہ کے تعلقات کمزور اور خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے ،چائنیز انجینیئر پر حملے کیے گئے تاکہ ہمارے دوست ملک کیساتھ تعلقات خراب ہو جا ئیں ۔ نہ ہی سی پیک صرف ایک روڈ کا نام ہے بلکہ یہ وہ منصوبہ ہے جس سے صوبے اور ملک میں خوشحالی آسکتی ہے ۔ گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبہ میں تعلیمی معیار بڑھانے کی بجائے تعلیمی اداروں کی تعداد بڑھانے پر کام کیا گیا،خیبرپختونخوا میں 34 جامعات ہیں ،صوبے نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ہے ، پشاورسکیورٹی صورتحال کے باعث چائنہ کے متعلقہ لوگ یہاں نہیں آسکتے ۔