سعودی وزیر حج وعمرہ توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ حج کے دوران سیاسی نعرے لگانے کی اجازت نہیں ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق توفیق الربیعہ نے ایک رپورٹر کی طرف سے ”سیاسی اور فرقہ وارانہ نعروں“ کے قواعد اور تادیبی اقدامات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ”حج عبادت کے لئے ہے، کسی سیاسی نعروں کے لئے نہیں“۔
سعودی وزیر حج کا کہنا تھا کہ حج عبادت کی ایک شکل ہے، سعودی حکومت یقینی بنانا چاہتی ہے کہ حج عاجزی، سکون اور روحانیت کا اعلیٰ ترین مظہر ہو ، انھوں نے مزید کہا کہ ہم امن کو یقینی بنانے کے خواہاں ہیں تاکہ ہر کوئی آسانی کے ساتھ اپنی مناسک ادا کر سکے۔