پنجاب کے شہر بہاولنگر میں خواجہ نور محمد مہاروی کے سالانہ عرس پر مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں خواجہ نور محمد مہاروی کا عرس ہر سال 3ذوالحج کو منایا جاتا ہے۔اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے مقامی سطح پر چھٹی کا اعلان کر دیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 10جون بروز سوموار ضلع بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
دوسری جانب چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے 10جون بروز سوموار بہاولنگر کی عدالتوں میں مقامی تعطیل کی منظوری دیدی ہے۔ 10جون کو ضلع بھر کی تمام سول و سیشن عدالتیں بند رہیں گی۔
امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پرسرکاری ملازمین کو 15 جون سے 19 جون تک 5 دن کی چھٹیاں مل سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ عید الاضحی17 جون کو ہوگی تاہم حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ اگرچہ تعطیلات کا باضابطہ اعلان ابھی باقی ہے ، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کو 15 جون (ہفتہ) سے 19 جون (منگل) تک 5 دن کی چھٹیاں مل سکتی ہے۔