عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین نے پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ حکومت پر خطرناک دہشتگردوں کی سہولتکاری کا الزام عائد کر دیا۔
اے این پی رہنما میاں افتخار حسین نے تحریک انصاف کی سابقہ وفاقی حکومت پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت نے 100 سے زائد خطرناک دہشتگردوں کورہائی دلائی تھی۔ تحریک انصاف نے 40 ہزار سے زائد دہشتگردوں کو واپس خیبر پختونخوا میں آباد کرانے کی سہولت کاری میں کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو واپس لانے کے ثمرات وزیرستان سے لیکر مہمند اور سوات تک دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ اس خطے بالخصوص خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کا پھر سے حملوں کی ذمہ دار تحریک انصاف کی سابقہ حکومت ہے۔
مزید پڑھیں: سی ٹی ڈی کے دہشتگردوں کیخلاف آپریشنز،117 انتہائی مطلوب دہشتگردہلاک ،299 گرفتار
ان کا مزید کہنا تھا کہ اے این پی دور حکومت میں ملاکنڈ ڈویژن میں دہشتگردی کے دوران پہلے مذاکرات کا راستہ چنا گیا تاہم دوسری جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی ،تب حکومت نے دہشتگردوں کے خلاف راست اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ان تمام معاملات میں صوبائی حکومت، مرکزی حکومت ، پارلیمان اور ریاست ایک پیج پر تھی۔