پی ٹی آئی اور جمعیت علمائے اسلام ف میں قربتیں ، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی تیاری

پی ٹی آئی اور جمعیت علمائے اسلام ف میں  قربتیں ، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی تیاری

کل کے سیاسی حریف اور ایک دوسرے کو ٹف ٹائم دینے والےآج وفاقی اتحادی حکومت کے خلاف متحد ہونے کے انتہائی قریب پہنچ گئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) کے درمیان معاہدے طے پا نا شروع ہو گئے ہیں۔کل تک دونوں جماعتیں، جو کبھی سخت سیاسی حریف تھیں، آج وفاقی حکومت کے خلاف متحد ہو کر احتجاج کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی کرا دی گئی ہے کہ ان کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔ معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کی سربراہی اسد قیصر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان ڈارکی 12 مقدمات میں ضمانت منظور

ذرائع کے مطابق کمیٹی ایک مشترکہ حکمت عملی تیار کرے گی جس میں احتجاجی تحریک کا منصوبہ اور دیگر اہم نکات شامل ہوں گے۔ ایک بار معاہدہ طے پا جانے کے بعد مولانا فضل الرحمان اور عمران خان باضابطہ معاہدے پر دستخط کریں گے جس سے دونوں جماعتوں کے درمیان تعاون کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *