اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کو قومی اسمبلی میں سنی اتحادکونسل پارٹی کا پارلیمانی لیڈر مقرر کردیا گیا۔ اس تقرری کی منظوری چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دی تھی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے پارلیمانی لیڈر کے عہدے کے لیے چار نام تجویز کیے تھے جن میں زرتاج گل، صاحبزادہ محبوب سلطان، زین قریشی اور احمد چٹھہ شامل ہیں۔ تاہم زرتاج گل کا نام اس عہدے کے لیے فائنل کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عثمان ڈارکی 12 مقدمات میں ضمانت منظور
پارٹی کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو زرتاج گل کی بطور پارلیمانی لیڈر باضابطہ نامزدگی کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔