امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میرپیوٹن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ۔ کہتے ہیں کہ میں 40سال سے ان سے واقف ہوں ۔
تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں امریکہ کے صدر جوبائیڈن سے روسی صدر سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے جواب میں کہا کہ پیوٹن 4دہائیوں سے امریکہ کے لیے پریشانی کے سوا ۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جوبائیڈن نے روسی ہم منصب کو بدتمیز اور آمرحکمران قراردے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی حکومت کو قائم رکھنے کے لیے ملک کو طویل جنگ میں جھونکے رکھے ہیں ۔ ان سے یوکرین کی جانب سے روس میں امریکی ساختہ اسلحہ استعمال ہونے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دینے سے گریز کیا۔
مزید پڑھیں:مودی کی مضبوط حکومت بن سکے گی یا نہیں ؟اتحادی رکاوٹ بن گئے
کہا کہ ماسکو یا اس کی حکومت کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دوسری جانب امریکی صدر کے بیان کے ردعمل پر کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کا کہنا تھا کہ صدر جوبائیڈن کے الفاظ صرف ان کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ صدر پیوٹن بدتمیزی کا جواب بدتمیزی سےنہیں دیتے ۔