وفاقی تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا نوٹیفکیشن جعلی قرار

وفاقی تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا نوٹیفکیشن جعلی قرار

وفاقی تعلیمی اداروں میں تعطیلات سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی قرار دیدیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے وفاقی تعلیمی اداروں میں تعطیلات سے متعلق نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیدیا۔ ایف ڈی ای کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: ملالہ یوسف زئی کا فلسطینی طلبہ کیلئے سکالر شپ کا اعلان

خیال رہے اس سے قبل ایک نوٹیفکیشن سامنے آیا تھا کہ شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے باعث اسلام آباد کے طلبا و طالبات کو تعطیلات دیدی گئی ہیں۔نوٹیفکیشن میں 10جون سے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔تاہم اب اس نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیدیا گیاہے۔

موسم کی صورتحال:

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز گلگت بلتستان، کشمیر، خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھو ہار میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ شام /رات میں وسطی/جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور با لائی سندھ میں بھی آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: منڈی بہاؤالدین 17، سیالکوٹ (ائرپورٹ 07، سٹی 02)، منگلا، شیخوپورہ 06، جھنگ 05، حافظ آباد، بہاولنگر، ڈی جی خان 04، جہلم، گوجرانوالہ، ساہیوال 03، بھکر، گجرات، قصور 02، لاہور (سٹی) 01، اٹک، کوٹ ادو، فیصل آباد، نور پور تھل 01، کشمیر: راولاکوٹ 12، مظفر آباد (سٹی 05، ائرپورٹ 04)، کوٹلی 05، گلگت بلتستان: استور 11،ا سکردو، گلگت، 04 بونجی 03، ہنزہ 02، گوپس 01، خیبرپختونخوا: بالاکوٹ 10، دیر (بالائی 05، زیریں 01)، پشاور (سٹی، ائرپورٹ 03)، بونیر، کالام، ڈی آئی خان (سٹی)، باچا خان ائرپورٹ ، سیدو شریف 02 ، پٹن، دروش میں01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد 44، تربت، خیرپور، دادو، سکرنڈ اور شہید بینظیر آباد میں43ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *