بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں چند دن قبل کمی کے بعد اب اضافے کا رحجان دیکھنے میں آیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصداضافہ ہوا ہے جس کے بعداب اس کے ریٹ بڑھ کر80 ڈالر فی بیرل کی سطح پرپہنچ گئے ہیں ۔ جب کہ ٹریڈنگ کے دوران ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 76 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔
مزید پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
دوسری جانب عالمی منڈی میں گیس کی قیمت میں 2 فیصد اضا فہ ہوا ہے اب گیس کی نئی قیمت کے نرخ بڑھ کر2 ڈالر 80 سینٹس ایم ایم بی ٹی یو کی سطح پر پہنچ چکے ہیں ۔