آئین ہائبرڈ نظام سے بالاتر، تحریک انصاف کا ہر رکن محب وطن ہے،عمر ایوب

آئین ہائبرڈ نظام سے بالاتر، تحریک انصاف کا ہر رکن محب وطن ہے،عمر ایوب

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ آئین میں ہائبرڈ نظام نہیں، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ہر رکن محب وطن ہے ، آئین و قانون کی بالادستی کے خواہاں ہیں ، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عمر ایوب خان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ عوام کی اسمبلی ہے، ہم عوام کو جواب دہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پریس گیلری کے صحافیوں کو کیمروں کی اجازت ہونی چاہیے کہ وہ اسمبلی سے متعلق حقائق پر مبنی رپورٹنگ کر سکیں ۔ اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں یوٹیوبرز کو اجازت دینی چا ہیے۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کا عید کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی قومی اسمبلی میں حاضری ضروری ہے ۔ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں ملنے والی سہولیات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں 6فٹ کا سیل دیا گیا ہے جوبہت چھوٹا ہے ،ان کو واک کے لیے دی جانے والی جگہ بھی ناکافی ہے ، اس کی پُر زور مذمت کرتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *