محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں کل صبح سے اتوار تک آندھی چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشنگوئی کر دی۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کمزور مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں اور وسطی علاقوں میں داخل ہونے سے پنجاب میں جمعہ کی صبح سے اتوار تک راولپنڈی ، مری، گلیات، اٹک ، چکوال ، جہلم و دیگر شہروں میں آندھی ، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے علاوہ چند مقامات پر وقفے وقفے سے بارش ہونے کا امکان ہے۔
جبکہ بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان ، ساہیوال، ملتان اور لیہ میں بھی آندھی، جھکڑ چلنے اور چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں 8 جون تک دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شگر، وادی نیلم، مظفر آباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی 8 جون تک چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، مردان اور کرم میں آندھی‘جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے علاوہ چند مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کی توقع ہے. بلوچستان میں 7 جون تک کوئٹہ، ژوب، زیارت، شیرانی، کوہلو، موسی خیل، ڈیرہ بگٹی اور بارکھان میں آندھی،جھکڑ چلنے اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کای توقع ہے اس کے علاوہ سندھ میں بھی 7 جون کو سکھر، جیکب آباد، کشمور اور لاڑکانہ میں آندھی، جھکڑ چلنے اور چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: منڈی بہاؤالدین 17، سیالکوٹ (ائرپورٹ 07، سٹی 02)، منگلا، شیخوپورہ 06، جھنگ 05، حافظ آباد، بہاولنگر، ڈی جی خان 04، جہلم، گوجرانوالہ، ساہیوال 03، بھکر، گجرات، قصور 02، لاہور (سٹی) 01، اٹک، کوٹ ادو، فیصل آباد، نور پور تھل 01، کشمیر: راولاکوٹ 12، مظفر آباد (سٹی 05، ائرپورٹ 04)، کوٹلی 05، گلگت بلتستان: استور 11،ا سکردو، گلگت، 04 بونجی 03، ہنزہ 02، گوپس 01، خیبرپختونخوا: بالاکوٹ 10، دیر (بالائی 05، زیریں 01)، پشاور (سٹی، ائرپورٹ 03)، بونیر، کالام، ڈی آئی خان (سٹی)، باچا خان ائرپورٹ ، سیدو شریف 02 ، پٹن، دروش میں01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد 44، تربت، خیرپور، دادو، سکرنڈ اور شہید بینظیر آباد میں43ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔